پیر 16 جنوری 2023 - 16:16
طلاب کے علاہ ہمارا کوئی نہیں

حوزہ/ آیت اللہ الھی طباطبائی نے پوچھا: امام کیا آپ طلاب سے راضی ہیں؟ حضرت خاموش رہے اور کچھ دیر کے بعد فرمایا:ان کے سوا ہمارا کوئی نہیں!

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک روز آیت اللہ الٰہی طباطبائی (علامہ طباطبائی رحمۃ اللہ علیہ کے بھائی) کو حضرت بقیۃ اللہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا تو امام (عج) نے ان سے فرمایا: اگر تمہیں کوئی پریشانی اور مشکل ہو تو خدا کی بارگاہ میں ہمارے دسترخوان کے نم کخواروں کا واسطہ دو۔
آیت اللہ الٰہی طباطبائی کہتے ہیں کہ اگرچہ میں سمجھ گیا کہ امام علیہ السلام کا کیا کہنا چاہتے ہیں لیکن یہ میں امام علیہ السلام کی زبان سے سننا چاہتا تھا!
میں نے پوچھا: اے امام! آپ کے دسترخوان کے نمک خوار کون ہیں؟
حضرت نے فرمایا: طالب علم ہیں۔
میں نے پوچھا: امام کیا آپ طلاب سے راضی ہیں؟
حضرت خاموش رہے اور کچھ دیر کے بعد فرمایا:
ان کے سوا ہمارا کوئی نہیں!

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha